151

سعودی عرب نے اس پیشے سے منسلک افرادکے ویزے پرپابندی لگادی

ریاض(اسلام آباداپ ڈیٹس)سعودی وزارت محنت وسماجی بہبودنے دواؤں کی مارکیٹنگ کے تکنیکی کارکن کے پیشے میڈیکل ریپ میں ترمیم اورویزوں کے اجراء پرپابندی عائدکردی۔یہ پابندی وزیرصحت ڈاکٹرتوفیق الربعیہ کی منظوری اوروزیرصحت وسماجی امورانجینئراحمدالرجحی کی ہدایت کے بعدلگائی گئی ہے۔لیبرمارکیٹ میں سعودی فارماسسٹ مطلوبہ تعدادمیں مہیاہوجانے کے باعث بیرون مملکت سے فارماسسٹ درآمدنہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے۔وزارت صحت نئے ہجری سال سے 4 پیشے سعودیوں کیلئے مختص کررہی ہے۔گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کے شورومزمیں کوئی بھی غیرملکی نئے ہجری سال سے سیلزمین کے طورپرپرکام نہیں کرسکے گا۔اسی طرح بچوں اورمردوں کے ملبوسات،گھریلواوردفتری فرنیچرنیزگھریلوبرتنوں کی دکانوں کے سیلزمین بھی نئے سال سے صرف سعودی ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں