450

آزادکشمیرپولیس ملازمین کیلئے اہم خبر،بڑی خوشخبری سنادی گئی

مظفرآباد(اسلام آباداپ ڈیٹس)آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ نے پولیس ملازمین کے سکیل اپ گریڈ کرنے کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں عدالت العالیہ کی طرف سے بھی ملک کے دیگر صوبوں کی طرز پر آزاد کشمیر کے پولیس ملازمین کے سکیل اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ دیا گیا تھا جس کے خلاف حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ اپیل کی سماعت سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔ دو رکنی بینچ چیف جسٹس چوہدری محمد ابراہیم ضیاء اور جسٹس اکرم سعید پر مشتمل تھا۔ دو رکنی بینچ نے سماعت کے دوران حکومت آزاد کشمیر کی اپیل کے خلاف فیصلہ دیا ۔ عدالت عظمی کے فیصلہ کے مطابق پولیس کے چھوٹے ملازمین کے سکیل اپ گریڈ ہو گئے ہیں ۔ عدالت نے کانسٹیبل کو بی۔5سے بی۔7ہید کانسٹیبل کو بی ۔7سے بی۔9اوراے ایس آئی کو بی۔9سے بی۔11میں اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔ آزاد کشمیر پولیس کے گیر جریدہ ملازمین نے پنجاب کی طرز پر سکیلوں کی اپ گریڈ یشن کے لئے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا ہائی کورٹ نے پولیس ملازمین کے حق میں فیصلہ دیا۔ جس کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ نے اپیل دائر کی ۔سپریم کورٹ نے پولیس ملازمین کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے کانسٹیبل ،ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے سکیل اپ گریڈ کرنے کا حکم دیا ہے۔ آزاد کشمیر پولیس کے ملازمین کے ورثاء نے سپریم کورٹ آزاد کشمیر کے فیصلے کو شاندار الفاظ میں سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں