209

انا للہ و انا الیہ راجعون، تحریک انصاف کے بانی رہنما انتقال کر گئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی انتہائی اہم ترین شخصیت سندھ میں انتقال کر گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر ترین رہنما و جنرل سیکرٹری سندھ وقاراحمد زبیر ی انتقال کر گئے ہیں ۔ وقار احمد زبیری کی عمر 92سال تھی ۔ وہ پاکستان تحریک انصاف کے انتہائی سرگرم رکن تھے اور انہیں پاکستان کے بانی رہنمائوں میں شمار کیا جاتا تھا ۔ انہیں تحریک پاکستان ایوارڈ سے بھی نواز گیا تھا ۔ وقار احمد زبیری نے اپنے خون سے پاکستان کا نقشہ بنا کر قائداعظم محمد علی جنا ح کو پیش کیا تھا ۔ اس سےقبل میئر کراچی وسیم اختر نے انہیں سفاری پارک میں یوم پاکستان کے موقع پر وقار احمد زبیری کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی تھی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں