204

پڑھے لکھے نوجوانوں کیلئے خوشخبری،درخواستیں طلب کرلی گئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سرکاری ملازمتیں،بھرتیاں شروع،حکومت نے پڑھے لکھے افراد کو بڑی خوشخبری سنادی،درخواستیں طلب، تفصیلات کے مطابق حکومت نے بڑے پیمانے پر پڑھے لکھے افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد بھرتیوں کا عمل شروع کردیاگیا ہے اس سلسلے میں ایم بی اے ،اے سی سی اے ،سی اے پاس افراد سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیںایم اے ،آئی آر، ایل ایل ایم، ماسٹر ان اکنامکس بھی درخواستیں دے سکیں گے ،سی ایم اے ،ٹرانسپورٹ منیجمنٹ، ایئر سپیس لاء، ایوی ایشن منیجمنٹ میں بھی ڈ گریوں کے حامل افراد کو خوشخبری سنادی گئی ہے ،ایم بی اےمارکیٹنگ اور فنانس پاس کرنے والے بھی ملازمت کے حصول کے لئے درخواستیں دے سکتے ہیں۔درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ہونے کے بعد میرٹ پر پورا اترنے والے امیدوارو ں کو ملازمت کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ، اس سلسلے میں بتایاگیا ہے کہ ایگزیکٹو گروپ ون کی تین آسامیوں پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ بھرتی کئے جائیں گے جبکہ میرٹ پر آنے والوں کو ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ گیارہ ہزارروپے تک دی جائے گی جبکہ عمر کی حد28 سال رکھی گئی ہے ایگزیکٹو گروپ ون پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اے ٹی اینڈ ای آر کے لئے بھی تین آسامیاں خالی ہیں،درخواست دینے والے امیدواروں کے لئے کم از کم سیکنڈ ڈویژن میں امتحانات پاس کرنا لازمی قرار دیاگیا ہے این ٹی ایس لاہور، کراچی،اسلام آباد، کوئٹہ اورپشاورمیں ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں