76

ضلع میرپورمیں نشہ میں دھت اوباش نے فی میل ٹیچرکورکشہ سے زبردستی اتارکرزنابالجبرکیلئے اغواکرلیا

کھڑی شریف(نمائندہ خصوصی)نشہ میں دھت اوباش نے افضل پور بس سٹاپ سے ٹیچر کو رکشہ سے زبردستی اتار کر زنا بلجبر کیلئے اغوا کر لیا شور مچنے پر پولیس تھانہ افضل پور کے ایڈیشنل ایس ایچ او چوہدری خادم حسین بھی ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گئے جن میں وقاص محمود ،شیراز کیانی ،ماجد شامل تھے ملزمان مغویہ ٹیچر کو افضل پور بیلہ کی طرف لے کر جا رہے تھے کہ سیم بٹیاں گاؤں کے نوجوان نے شور سن کر مغویہ کو ملزمان سے چھین لیااور پولیس کو اطلاع کر دی پولیس نے مغویہ کو تحویل میں لے کر ایک ملزم ثقلین شاہ کو نشہ کی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ لڑکی کے بیان کی روشنی میں تین ملزمان ثقلین شاہ ،عامر صادق ،اصغر کے خلاف اغواء برائے حرام کاری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے پولیس تھانہ افضل پورنے کسی قسم کے دباؤ کو قبول نہ کرتے ہوئے تگڑی سفارش کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے گرفتار ملزم ثقلین کے خلاف ڈاکٹر ی ملاضہ کے بعد شراب نوشی کا مقدمہ بھی درج کیا عامر اور اصغر کی گرفتاری کیلئے پولیس نے مختلف مقامات پر ناکام چھاپے مارے واقع کی اطلاع علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور تفصیلات سن کر اہلیان میں سخت غم و غصہ کی لہڑ دوڑ گئی جبکہ سوشل میڈیا پر واقع کے متعلق پوسٹ وائرل ہونے پر لوگوں نے ملزمان کو سرعام پھانسی کا مطالبہ کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں