181

آزادکشمیرکے ریٹائرڈافسرکابھتیجاشرمناک جرم میں گرفتار

میرپور(اسلام آباداپ ڈیٹس)دن دیہاڑے شہری کاموٹرسائیکل چوری کرنے والاملزم نعمان مصطفی رنگے ہاتھوں گرفتار۔تھانہ تھوتھال پولیس نے چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمدکرلی۔چورنعمان سابق سب انسپکٹرپولیس بشیرٹاؤکابھتیجابتایاجاتاہے۔ملزم کیخلاف پرچہ درج کرکے پولیس نے تفتیش شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق نعمان مصطفی ولدغلام مصطفی ساکن سیکٹرF/4 نے رفاقت ولدعبدالرزاق ساکن F/3 کاموٹرسائیکل چوری کیااورفرارہوگیا،نشاندہی پرتھانہ تھوتھال پولیس کے ایس ایچ اوعمارڈار،ڈی ایف سی امجدشاہ نے ہمراہ پولیس نفری کارروائی کرتے ہوئے چورنعمان کوعباس ٹاورکے قریب سے گرفتارکرتے ہوئے ملزم سے چوری شدہ ذیمکوموٹرسائیکل بھی برآمدکرلی۔پولیس نے بتایاکہ گرفتارچورنعمان سابق سب انسپکٹرپولیس بشیرٹاؤکابھتیجاہے تاہم ملزم سے مزیدتفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں