76

علیم خان لاہورکی احتساب عدالت میں پیش

(ویب ڈیسک )آف شور کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں گرفتارپنجاب کے سابق سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو لاہورکی احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا،نیب حکام آف شورکمپنی اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں ریمانڈ کی استدعا کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماعلیم خان کو نیب حکام سخت سیکیورٹی میں عدالت لائے۔ پولیس نے کنٹینر لگاکر عدالت جانے والے راستے بند کردیے ہیں۔

نیب لاہور نے گذشتہ روز علیم خان کو آف شور کمپنی اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش کے لیے طلب کیا تھا، جس کے لیے وہ نیب آفس پہنچے، جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔

گرفتاری کے بعد علیم خان نے سینئر صوبائی وزیر بلدیات کی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں