37

پاکستان میں انفرا اسٹرکچر بینک کو رواں سال فعال کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان انفرااسٹرکچر (پی آئی بی) کو رواں سالک کے دوران کسی بھی وقت فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیر کو یہاں جاری ایک سرکاری اعلان کے مطابق وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی جس میں پی آئی بی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی(پی پی پی اے) کو فعال کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔ پی آئی بی طویل المیعاد سرمایہ کاری کے لئے سہولت فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ سماجی شعبوں میں بھی معاون و مددگار ہوگا۔ اس کے علاوہ سماجی شعبوں میں بھی معاون و مددگار ہوگا۔ اس بینک کے قیام میں آئی ایف سی پاکستان کا شراکت دار ہوگا۔ اجلاس میں پی پی پی اے کی فعالیت کے لئے قواعد و ضوابط کو بھی جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی گئی۔ اس کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک تکنیکی اور پیشہ ورانہ معاونت فراہم کررہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں