56

شیخ رشید استعفیٰ کا سوچنے لگے، پی ٹی آئی میں کیا کھچڑی پک رہی ہے ؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردارنبیل گبول نے تحریک انصاف کی حکومت کو انڈر ٹوئنٹی ٹیم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کی کارکردگی نہ ہونے کے باعث شیخ رشید استعفیٰ کا سوچ رہے ہیں،حکومتی کارکردگی کی وجہ سے عوام کے ساتھ پارٹی کے اندر بھی لوگ پریشان ہیں۔یہ انڈرٹوئنٹی حکومت ہے، ایک ماہ بعد عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے، اس بات کو ثابت کرنے کے لیے جلد اسپیکرقومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد آرہی ہے۔حکومت نے وعدوں کے مطابق کام نہیں کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی سے ڈیل نہیں کررہے بلکہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے رابطہ رکھے ہوئے ہیں،تحریک انصاف کو وقت دینا چاہتے ہیں لیکن اب تو انہیں لانے والے خود بھی پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ سانحہ ساہیوال کی ذمہ داری حکومت پر ہی عائد ہوتی ہے، معصوم لوگوں کو گولیاں مارنا اور پھران پرالزامات لگانا حکومت کی نااہلی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں