63

نوازشریف کا بغیر ضمانت ہسپتال جانے سے انکار ، جانتے ہیں سابق وزیر اعظم کو ہر روز سیل میں کس وقت بند کیا جاتا ہے؟

لاہور(ویب ڈیسک ) سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے ہسپتال جانے سے انکار کردیا۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری پنجاب فضیل اصغر کے مطابق نوازشریف نے طبی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ہمارے خط کا زبانی جواب دے دیا ہے، سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ وہ ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے ہسپتال نہیں جائیں گے۔ایڈیشنل چیف سیکریٹری کا کہنا تھاکہ نوازشریف کی ہسپتال منتقلی کے لیے مختلف شخصیات کےذریعے کوشش کی گئی، ان کے لیے ہسپتال میں فل لوڈڈ ایمبولینس اور ڈاکٹر موجود رہتا ہے، ایمبولینس میں زندگی بچانے والی ادویات اور طبی سہولتیں موجود ہیں جب کہ نواز شریف کی بیرک میں ایک مشقتی کے علاوہ خصوصی گارڈ بھی تعینات کردیا گیاہے جو سابق وزیراعظم کی طبیعت سے متعلق جیل انتظامیہ کو آگاہ کرے گا۔فضیل اصغر نے مزید بتایا کہ نواز شریف کو صبح سے شام 5 بجے تک چہل قدمی کی اجازت ہوتی ہے، انہیں 5 بجے کے بعد سیل میں بند کردیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں