54

بھارتی الیکشن سے قبل پلوامہ جیسا ایک اورحملہ ،بھارتی سیاسی جماعت کے سربراہ راج ٹھاکرے نے انتہائی خطرناک پیش گوئی کردی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل مودی ایک اور پلوامہ جیسا حملہ کروا سکتے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے نے پٹھان کوٹ اور پلوامہ حملوں کو الیکشن سے جوڑتے ہوئے کہا کہ انتخابات جیتنے کی کوشش میں ایک دو ماہمیں کوئی پلوامہ جیسا واقعہ ہو سکتا ہے اور مودی نیا حملہ کرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کے لیے آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا ناممکن ہے کیونکہ ملک میں پہلے سے جاری بے روزگاری کیساتھ اب بالا کوٹ حملے کے بعد مودی سرکار کوہزیمت کا سامنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں