31

کنٹرول لائن،بھارتی فوج کی کئی سیکٹرز میں گولہ باری، 2 فوجی جوانوں سمیت 5 شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

راولپنڈی (ویب ڈیسک) کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوانوں سمیت 5افراد شہید ہوگئے، شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی،پاک فوج نے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ اورپاک بحریہ بدستورہائی الرٹ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی اور اس دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے جن میں حوالدار عبدالرب اور نائیک خرم شامل ہیں۔ شہید ہونے والے دونوں جوان شہری آبادی پر فائرنگ کے جواب میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔ پاک فوج کے بھر پور موثر کاروائی سے بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں اور ان کی چوکیوں کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ پاکستان کے دونوں شہید فوجیوں کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے جن کی عمریں31،31سال تھیں۔عبدالرب کی دو بیٹیاں اور نائیک خرم کی ایک بیٹی ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن پربھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ کے نتیجے میں دوشہری شہید اوردوزخمی ہوگئے۔ہاٹ سپرنگ، تتہ پانی اورجندروٹ سیکٹر میں فائرنگ کے تبادلہ کے دوران بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں دوشہری شہید اورخاتون سمیت دو شہری زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو کوٹلی اسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں