67

نقیب قتل کیس: راؤ انوار پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک :کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ملزمان نے اس موقع پر صحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت نے 11 اپریل کو کیس کے گواہوں کو طلب کر لیا۔گزشتہ سماعت میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں مقدمات یکجا کرنے کی درخواست منظور کرلی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس 13 جنوری کو نقیب اللہ محسود نامی نوجوان سمیت 4 افراد کو کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں جعلی پولیس مقابلے میں قتل کر دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں