50

جاپان کی کین تناکا دنیا کی معمر ترین خاتون

ویب ڈیسک:
کین تناکا 2 جنوری 1903 کو پیدا ہوئیں اور ان کا نام بطور معمر ترین خاتون کے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا ہے۔

تناکا کے معمر ترین ہونے کے حوالے سے جاپان کے شہر فکوکا کے نرسنگ ہوم میں باقاعدہ ایک تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔

جاپان کی کین تناکا دنیا کی معمر ترین خاتون
کین تناکا نے دنیا کی معمر ترین خاتون ہونے کے اعزاز کو اپنی زندگی کا سب سے خوشگوار لمحہ قرار دیا۔

جاپانی خاتون نے 1922 میں شادی کی اور ان کے چار بچے ہیں جب کہ ایک بچہ انہوں نے گود لیا ہے۔

تناکا اس عمر میں بھی روزانہ صبح 6 بجے اٹھتی ہیں اور دوپہر تک حساب اور کیلی گرافی کی پریکٹس کرتی رہتی ہیں۔

جاپان کی کین تناکا دنیا کی معمر ترین خاتون
خیال رہے کہ جاپان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں شہریوں کی لمبی عمریں ہوتی ہیں اور دنیا کے معمر ترین افراد کے حوالے سے بھی مشہور ہیں کیونکہ ماضی میں کئی افراد نے معمر ترین کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں