19

مفتی تقی عثمانی حملہ، تحقیقاتی ٹیم کو بڑا سراغ مل گیا

کراچی(ویب ڈیسک)مفتی تقی عثمانی پر حملے کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے علاقے کی جیوفینسنگ کے بعد بیس موبائل فونز کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔ تفتیشی حکام نے تمام موبائل فونز کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا ہے اور موبائل فونز کے مالکان کو تفتیش کے لئے طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ بائیس مارچ کو نامور مفتی تقی عثمانی کی گاڑی پر نیپا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید ہوئے تھے جبکہ حملے میں تقی عثمانی اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں