78

سانحہ تیز گام ایکسپریس کے بعد ایک اور ٹرین میں آتشزدگی کا واقعہ

شکارپور: سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیوں میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ۔

کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس کی 2 بوگیوں میں آگ لگ گئی تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا اور مسافروں کو ریسکیو کیا۔
حادثےکے بعد انجن اوردیگر بوگیوں کو الگ کردیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ سکھر ایکسپریس کی بوگیوں میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔ٹرین میں آگ لگنےکے باعث اپ اورڈاؤن ٹریک معطل ہو گیا تھا۔ آگ بجھانےکےبعد سکھرایکسپریس کو منزل کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث دو بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم آگ لگنے کے فوراً بعد انجن اور دیگر بوگیوں کو الگ کردیا گیا، آگ بجھانے کے بعد سکھر ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں