360

کرونا وائرس کی پاکستان آمد دلچسپ تبصرے اور جگتیں

C orona Virus File Image

کرونا وائرس نے جہاں چین میں تباہی مچائی وہیں چین سے نکل کر دنیا بھر میں پھیلنے والے اس وائرس کے اب تک دنیا بھر سے 83 ہزار 706 کیس سامنے آ چکے ہیں جن میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کرونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 2859 ہو چکی ہے۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ اپنی جگہ موجود ہے جبکہ چین کے بعد دنیا کے بیشتر ممالک نے کرونا وائرس سے بچنے کیلئے حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں۔ چین کے بعد سے سے زیادہ کرونا وائرس کے متاثرین پاکستان کے ہمسایہ ملک ایران میں سامنے آئے جہاں ایرانی ڈپٹی ہیلتھ منسٹر بھی کرونا وائرس سے متاثرہ نکلے۔ ایران سے پاکستان میں آنے والے دو افراد میں کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر انہیں سندھ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جس کے بعد ماہرین صحت نے پریشانی کا اظہار کیا کہ یہ مرض پاکستان میں تیزی سے پھیل سکتا ہے تاہم پاکستانی شہریوں نے حسب معمول اس خطرے پر خوفزدہ ہونے کی بجائے کرونا وائرس پر اپنے دلچسپ تبصرے، تجزیئے، جگتیں، ٹوٹکے، دیسی علاج سوشل میڈیا کی زینت بنائے۔
کرونا وائرس پر ہونے والے سوشل میڈیا تبصروں میں سے کچھ تبصرے اسلا م آباد اپڈیٹس کے قارئین کی نذر کرتے ہیں یقینا آپ انہیں پڑھ کر محظوظ ہوں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں