199

الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کے خلاف مقدمہ کیوں درج کروایا؟ وجوہات سامنے آ گئیں

 لاہور (ڈیلی آن لائن ) الیکشن کمیشن کی جانب سے فواد چودھری کیخلاف مقدمہ درج کروانے کی و جوہات سامنے آ گئی ہیں۔ 

 نجی ٹی وی چینل “دنیا نیوز “نے ذرائع   الیکشن کمیشن کے حوالے سے بتایا کہ فواد چودھری فیصلہ سازی پر اثر انداز ہونے کیلئے دھمکیاں دے رہے تھے، اس لیے ایسا کرنا پڑا ، رپورٹ کے مطابق فواد چودھری کے خلا ف کل شام درخواست دی گئی تھی، فواد چودھری چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن ممبران کو دھمکیاں دے رہے تھے، فواد چودھری الیکشن کمیشن کیخلاف عوامی جذبات بھڑکا رہے تھے جو پریشان کن ہے، اس لیے انہیں گرفتار کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں