254

آئی ایم ایف کا 300 یونٹس تک ریلیف کی درخواست ماننے سے انکار ، فوری بجلی کے نرخ بڑھانے کا مطالبہ 

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے 300 یونٹس تک ریلیف کی درخواست ماننے سے انکار کر دیا،بجلی کے نرخ فوری بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات ہوئے،توانائی کا شعبہ معاشی ٹیم کیلئے درد سر بن گیا، آئی ایم ایف نے کہاکہ سالانہ 500 ارب روپے گردشی قرض بڑھنے سے معیشت کیسے بہتر ہو سکتی ہے؟ 

ذرائع وزارت خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف نے بجلی کے نرخ فوری بڑھانے کا مطالبہ ہے،ذرائع کاکہناہے کہ آئی ایم ایف نے 300 یونٹس تک ریلیف کی درخواست ماننے سے انکار کردیا،آئی ایم ایف نے بجلی کی سبسڈی 100 یونٹس تک رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں