274

شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی

اسلام آباد (ڈیلی آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے اہم رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پارٹی عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مریم نواز کو پارٹی میں سینئر عہدے

پر لایا گیا تو ان کیلئے پارٹی میں رہنا ممکن نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ (ن) لیگ کا آخری دم تک ساتھ نبھائیں گے لیکن اگر پارٹی نے ان کے ساتھ راہیں جدا کرلیں تو وہ گھر جانا پسند کریں گے۔ اس سوال پر کہ کیا وہ دوسرے چودھری نثار بننے جا رہے ہیں، انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں حد سے زیادہ پر عزم سیاسی کارکن نہیں ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں