269

فواد چودھری کے بعد عمران خان اور اسد عمر کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے ، حامد میر کا دعویٰ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی و  اینکر پرسن حامد میر کا کہنا ہےکہ توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور اسد عمر کی گرفتاری کے امکانات بھی موجود ہیں۔

نجی ٹی وی چینل “جیونیوز “کے مطابق حامد میر نے کہا کہ فواد چودھری کے خلاف سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرایا جس میں انہوں نے کہا کہ فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کی، انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے فواد چوہدری کی گرفتاری گرفتاریوں کا پہلا مرحلہ ہو، الیکشن کمیشن نے ایک کیس میں عمران خان کو مفرور قرار دیا ہے جس میں فواد چودھری بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں