189

رہنماؤں کا جیل جانے سے گریز ، علی امین گنڈا پور نئی منطق لے آئے

ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے جیل بھرو تحریک میں کارکنوں اور رہنماؤں کے جیل جانے سے گریز پر نئی منطق لے آئے اور کہا کہ پہلے ہی حالات خراب ہیں،  ایک لاکھ  لوگ مزید جیلوں میں چلےگئے تو مزید حالت خراب ہو گی۔

جیو نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ جیل بھرو تحریک کا مقصد یہ تھا کہ ہم جیلوں سےنہیں ڈرتے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اورخیبرپختونخوا کی جیلوں کے حالات اب اچھے نہیں ہیں، پہلے سے موجود قیدیوں کی حالت بھی خراب ہے، مہنگائی کی وجہ سےقیدیوں کو کھلانے کیلئےکچھ نہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں اب تک چند رہنماؤں نے گرفتاری پیش کی ہے جبکہ پختونخوا سے کوئی بھی گرفتار نہیں ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں