268

ذہنی مریض بہن نے بھائی کا سر دھڑ سے الگ کر دیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ذہنی مریض بہن نے بھائی کا سر دھڑ سے الگ کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق شمالی لندن کی رہائشی 41سالہ ہیون بلال نامی خاتون کافی عرصے سے ذہنی عارضے میں مبتلا تھی۔ اس نے اپنے 46سالہ بھائی عمر بلال پر حملہ کیا اور چھری سے اس کو ذبح کر ڈالا اوراس کا سر کاٹ کر ایک پلاسٹک بیگ میں ڈال دیا۔

پولیس تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ اپنے ذہنی عارضے کی وجہ سے ہیون کو لگتا تھا کہ عمر بلال اسے اور اس کے بچوں کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ جب اس نے عمر بلال پر حملہ کیا تو اس کی چیخ و پکار سن کر ہمسایوں نے پولیس کو اطلا ع دی تاہم پولیس آفیسرز کے پہنچنے تک بہت دیر ہو چکی تھی۔

پولیس آفیسرز جب ان کے فلیٹ میں داخل ہوئے تو عمر بلال کا دھڑ خون میں لت پت فرش پر پڑا تھا اور اس کا سر پلاسٹک بیگ میں رکھا تھا۔ ہیون بلال کے خلاف عدالت میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے، جبکہ اسے حراست میں لینے کے بعد ذہنی امراض کے ہسپتال میں رکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں