251

وزیراعظم کا میانوالی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس افسران، جوانوں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان 

اسلام آباد(ڈیلی آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے میانوالی میں دہشتگردحملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو شاباش دیتے ہوئے پولیس افسران، جوانوں کو انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیاہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ دہشتگردحملہ ناکام بنانے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پولیس دہشتگردی اور جرائم کے خاتمے میں قابل فخر ہر اول دستہ ہے ،وزیراعظم کاکہناہے کہ دہشتگردوں کیخلاف پوری قوم اور ادارے متحد ہیں ،دہشتگردی کے خاتمے میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا کردار قابل فخرہے ، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پولیس ، سی ٹی ڈی کو مزید مضبوط اورجدید ہتھیاروں سے لیس کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں