349

بھارت. بنگلور میں این سی سی کمپاونڈ وال پر فری کشمیر کے نعرے

بنگلورو ،2 مارچ(ساوتھ ایشین وائر )

بھارت کے شہر بنگلورو میں بھارتی دفاعی ادارے ،این سی سی کے کمپاونڈ کی دیوار وں پر ‘فری کشمیر’ کے نعروں نے دھوم مچا دی۔یہ عمارت میجر سندیپ انینی کرشنن آفیسر انکلیو سے 200 میٹر دور ہے ۔  “نو سی اے اے ، نو این آر سی ، نو این پی آر” ، مودی کااستعفیٰ ، ” آر ایس ایس دہشت گرد “جیسے فقرے بھی بنگلورو کی گلیوں میں دکانوں شٹروں اور عمارتوں کی دیواروں پردیکھے گئے۔


ساوتھ ایشین وائر کے مطابق شہر میں پولیس اہلکار اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ علاقے میں متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے تاکہ ان لوگوں کو تلاش کیا جاسکے جو اس کے پیچھے ہوسکتے ہیں۔
اس سے قبل ممبئی پولیس نے 7 جنوری کو گیٹ وے آف انڈیا میں مظاہرہ کرنے والی مہک مرزا کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی ، جب مظاہرین نے شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف مظاہرے میں فری کشمیر کا پلے کارڈ لہرایا گیا تھا۔ممبئی میں کشمیر کی آزادی کیلئے پوسٹر تھامے خاتون کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
کشمیر کی آزادی کے پوسٹر جواہرا لال نہرو یونیوسٹی کے طلبا و طالبات کے احتجاج کے دوران لہرائے گئے۔اس سے قبل بھی بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں