میرپور(اسلام آباداپ ڈیٹس) وسیم عرف ڈان سکنہ سنگھوٹ کااپنے ساتھیوں امجدعرف ڈونگا،ابرارعرف بگا،فیضان عرف فجی اورمنالنگڑاکے ہمراہ آصف ولدریاض سکنہ نئی آبادی تھوتھول کوگھرسے بلاکربنی تھوتھال کے قریبی کھیت میں لے جاکرزدوکوب کرنے کے بعدچھریوں کے وارکیے.چھریوں کے وارسے آصف کے سرپرگہرے زخم آنے کی وجہ سے تمام ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے.ذرائع نے انکشاف کیاکہ آصف کوجرائم پیشہ گروپ نے 1000روپے دیئے کہ ہمارے لیے چرس لاو مگرآصف کوچرس نہ ملی اس بات پروسیم ڈان اوراس کے ساتھیوں نے آصف کوقتل کرنے کی نیت سے قریبی کھیت میں لے گئے.ذرائع نے بتایاکہ آصف سفیدی کاکام کرتاہے.ہسپتال ذرائع نے اس بات کی تصدیق دی کہ سرکہ گہرے زخم کے باعث نیورووارڈ میں آصف کوداخل کیاگیاہے تاہم خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے آصف کی حالت نازک ہے .تھانہ تھوتھال نے مضروبی کی درخواست پرملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے.
275