203

مولوی حضرات کیلئے خصوصی خبر،جمعہ کے خطبہ کیلئے حکومت آزادکشمیرنے موضوعات کی فہرست جاری کردی

مظفرآباد(اسلام آباداپ ڈیٹس)آزادکشمیرمیں خطبہ جمعہ کیلئے موضوعات کاتعین کردیاگیا.سیکرٹریٹ اموردینیہ ومحکمہ اوقاف نے اسلامی نظریات کونسل کے فیصلوں پرعمل درآمدکرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکشن جاری کردیاہے.ریاست کی اکسٹھ مساجدمیں تین ماہ کیلئے کم ازکم ہرماہ دوجمعہ خطبات میں موضوعات کاتعین کیاگیاہے.جن میں اسلام میں امربالمعروف ونہی عن المنکرکی اہمیت،ختم نبوت کی اہمیت،معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت،اسلام کاخاندانی نظام،والدین واولادکے حقوق وفرائض،وراثت کے حقوق،اسلام میں رشوت ستانی کی ممانعت،زکوۃ کے مسائل،اسلام میں بچوں کی دینی واخلاقی تربیت کی اہمیت،شادی بیاہ ونکاح کی تقریبات کے سلسلے میں اسلامی احکامات وتعلیمات اوررسومات بدکاخاتمہ اورامت مسلمہ کی رہنماشامل ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں