سہنسہ(اسلام آباداپ ڈیٹس)ایس ایس پی کوٹلی راجہ عرفان سلیم کی خصوصی ہدایت میں ایس ایچ اوسہنسہ راجہ الیاس نے ہمراہ نفری کچھ ایام پہلے پولیس وین پرحملہ کرنے والے ملزمان کے سرکردہ گروہ کوگرفتارکرلیا.تفصیلات کے مطابق کچھ ایام پہلے سہنسہ پولیس نے مشنیات فروشوں کے بڑے گروہ کے ڈیرے پرچھاپہ ماراتومنشیات فروشوں نے پولیس وین پرفائرنگ شروع کردی جس کی وجہ سے ایک پولیس اہلکارزخمی ہوگیاتھامگرآج سہنسہ پولیس نے ایس اپیس پی کوٹلی کی خصوصی ہدایت پرایس ایچ اوسہنسہ راجہ الیاس نے ہمراہ نفری ان منشیات فروشوں میں سے چارکوگرفتارکرلیاجن میں حبیب،سعید،انضمام اوردینوساکنان بروئیاں شامل ہیں.اس موقع پرایس ایچ اوسہنسہ راجہ الیاس نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مجرم بچ نہیں سکتا.اورمنشیات فروش ایسے ناسورہیں جومعاشرے خصوصانوجوانوں کامستقبل تاریک کردیتے ہیں.انشااللہ سہنسہ کی دھرتی منشیات فروشوں سے پاک کرکے دم لونگا.ان کے باقی ساتھیوں کوبہت جلدگرفتارکرکے حوالات بندکردیاجائےگا.پکڑے گئے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کے مزیدتفتیش جاری ہے.دوسری جانب عوام علاقہ نے اس سلسلے میں پولیس کی کارکردگی کوسہراہااورایس ایچ اوراجہ الیاس کی کارگردگی پراطمینان کااظہارکیاہے.

209