مظفرآباد(اسلام آبااپ ڈیٹس)زمین پھٹی نہ آسمان خون سفید ہو گیا ۔ حقیقی تایہ زاد جان کے دشمن بن گئے ۔ وارثتی نو کنال زمین سے محروم کرتے ہوئے تایا زادوں نے اپنے حقیقی بہن بھائیوں کو جان سے مارنے کا پلان تشکیل دیتے ہوئے ذہنی ازیت کا شکار کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق راجہ کشور ولد شوکت مرحوم ساکنہ ٹنڈالی نے میڈیا فورم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوران زلزلہ ہمارے والدین شہید ہو گئے تھے انکی وفات کے بعد حقیقی تایا زادوں نے ہماری وراثتی اراضی پر قبضہ جما لیا ۔ ہم دو بھائی اور ایک بہن یتیم رہ گئے تھے میں نے ہمت نہ ہاری اور محنت مزدوری کرتے ہوئے اپنے ایک بھائی اور بہن کو رشتہ ازدواج سے منسلک کیا جبکہ ایک چھوٹا بھائی میرے زیر کفالت ہے میرے تایا زاد بھائیوں راجہ جاوید ،راجہ شہزاد ،بابر ،شان اور کامی میری واراثی نو کنال اراضی پر قابض ہو گئے ہیں اور اب ہمیں نکال باہر کرنے کے درپے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ہمیں جان سے مارنا چاہتے ہیں ایک مرتبہ انہوں نے ہم پر حملہ کیا اور شدید مارکٹائی کی لوگوں نے ہماری جان بچائی اب وہ پھر ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور گھر اور زمین چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان چیف سیکرٹری آزادکشمیر ،آئی جی پی آزادکشمیر اور چیف جسٹس عدالت العظمیٰ و چیف جسٹس عدالت العالیہ ہمیں ان ظالموں کے مظالم سے نجات دلانے کے علاوہ ہماری وراثتی زمین نو کنال ہمیں دلوانے کیلئے کردار ادا کرتے ہوئے ہمیں تحفظ فراہم کریں ۔میری اور میرے خاندان کی جان خطرے میں ہے۔ اگر ہمیں کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی تمام تر زمہ داری ہمارے تایا زاد بھائیوں پر ہو گی ۔
220