میرپور( اسلام آباداپ ڈیٹس) نیو سٹی ٹیچنگ ہسپتال کی مرکزیت ختم کر کے ہسپتال کو بنیادی مرکز صحت میں تبدیل کرنے کی بونڈی سازش کیخلاف متاثرین منگلاڈیم نیو سٹی نے شدید احتجاج کی دھمکی دیدی،نیوسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں روزانہ 200سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا جاتا تھا۔ جو کہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے تعطل کا شکار ہو رہا ہے ،ایک ماہ میں 30سے زائد آپریشن کیے جاتے تھے جو کہ ماہر امراض بے ہوشگی نہ ہونے کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں۔ عوام علاقہ کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر ماہر امراض بہوشگی تعینات کی جائے ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چار ماہر بہوشگی موجود ہیں۔ ان میں سے ایک نیوسٹی ٹیچنگ ہسپتال میں تعینات کر دیا جائے تو آپریشن فوری طور پر شروع ہو سکتے ہیں۔ پتھالوجسٹ کی پوسٹ بھی خالی ہے ۔ جس پر تعیناتی عمل میں لانا ضروری ہے۔ الٹراساؤنڈ کی مشین موجود ہے۔ مگر ریڈلوجسٹ نہ ہونے کی وجہ سے الٹراساؤنڈ مشین بند پڑی ہے۔ غریب اور سفید پوش طبقہ مختلف لیبارٹریز سے مہنگے داموں میں الٹراساؤنڈ کروانے پر مجبور ہے۔گائناکالوجسٹ ،ماہر امراض بہوشگی کا بہانا بنا کر ڈی ایچ کیو ریفر کر دیتی ہے۔ جہاں مریض خوار ہوتا ہے اور ڈی ایچ کیو میں رش بھی پڑھ جاتا ہے۔ میڈیکل اسپیشلسٹ کی پوسٹ بھی خالی ہے ۔عوام علاقہ نے محکمہ صحت ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو درخواستیں بھی کیں مگر کوئی شنوائی نہیں۔ دھیرے دھیرے تمام تر سہولیات ختم کی جارہی ہیں۔جس سے لگتا ہے کہ ایک بہت بڑی سازش ہے اور موجودہ حکومت ٹیچنگ ہسپتال کی مرکزیت ختم کرتے ہوئے ہسپتال کو بنیادی مرکز صحت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ جو کہ کسی صورت میں ہونے نہیں دینگے،صحت میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ جو کہ کسی صورت میں ہونے نہیں دینگے،ان خیالا ت کا اظہار صدرسابق کو نسلر مرزا عاشق حسین جر ال، پی ٹی آئی نیوسٹی محمد شفیق بیگ، جنرل سیکرٹری محمد فاروق چوہدری،چیف آرگنائزر راجہ محمد جمیل،راجہ شہزاد منیر، ، خواجہ شہزادلون و دیگر نے اپنے ایک بیان میں کیا ،ان رہنماؤں نے کہا کہ نیوسٹی ٹیچنگ ہسپتال کے معیار کو بہتر کرتے ہوئے اگر عملہ پورا کیا جاتا تو اردگرد کے علاقوں سے لوگ بھی مستفید ہو سکتے ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے بوجھ بھی ختم کیا جا سکتاہے۔ اگر ٹیچنگ ہسپتال کو فی الفور بنیادی ضرورت مہیا نہ کی گئیں تو سخت احتجاج کرینگے۔ جس کی تمام تر زمہ داری مقامی و ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت پر ہو گی۔
287