188

تاجربرادری اورحکومت آمنے سامنے آٹے پرلگائی جانے والی پابندی ماننے سے انکار

میرپور(اسلام آباداپ ڈیٹس)تاجر برادری ،ضلعی انتظامیہ آمنے سامنے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے آٹے پر لگائی جانے والی پابندی ماننے سے انکار، احتجاج کیلئے سرجوڑ لیے۔ گزشتہ روز پابندی کیخلاف انجمن تاجراں کا ہنگامی اجلاس چوہدری عاشق تھوک فروش کی قیادت میں منعقد ہوا جس کی صدارت سرپرست اعلیٰ حاجی منظور نے کی اجلاس میں چوہدری مطلوب، چوہدری قدوس، چوہدری امجد، چوہدری شوکت، حاجی اورنگزیب ودیگر نے شرکت کی۔ تاجروں نے موقف اپنا ہے کہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ تاجروں کیساتھ سوتیلی ماں کاسلوک کررہی ہے حکومت آزاد کشمیر میں پاکستان سے آٹے سوجی میدے کی درآمد پر جو پابندی عائد کی وہ سراسر غلط ہے تاجروں نے کہا کہ جو آٹا وہ پاکستان سے لارہے ہیں وہ اعلیٰ کوالٹی اور مناسب ریٹ میں مارکیٹ میں دستیاب ہے جس کی آج تک کوئی شکایات موصول نہیں ہوئیں جبکہ تاجروں کے مطابق مظفرآباد ڈویژن میں ایک جگہ آٹے میں ربڑ کی شکایت موصول ہوئی حکومت کو اس مل کو بند کرنے کی بجائے پاکستان کی نامی گرامی فلور ملز کے معیار کو چیک کرے پابندی لگانا گھٹیا اقدام ہے تاجروں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ حکومت اس پابندی کو فی الفور ختم کرے ورنہ تاجر برادری آزاد کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی جس کی ذمہ دار حکومت آزاد کشمیر ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں