مظفرآباد(اسلام آباداپ ڈیٹس)مظفرآباد الیکٹرانکس رات کی تاریکی میں جل کر خاکستر ،شارٹ سرکٹ یا سازش،ایک ماہ میں ایک ہی مارکیٹ میں دو دکانوں کا جلنا عوام کیلئے باعث تشویش ،غریب دکاندار مشرف قریشی ساکنہ لوئر چھتر چند سکینڈ میں ہی زندگی کی جمع پونجی سے محروم ہو گیا ۔ لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی الیکٹرانکس کا سامان اور خاندان کا واحد زریعہ آمدن تباہ۔ تفصیلات کے مطابق اولڈ کچہری روڈ سپر مارکیٹ میں قائم مظفرآباد الیکڑانک شاپ پر رات ایک بجے نامعلوم خاتون نے اطلاع دی کہ دکان میں آگ لگ چکی ہے جس پر بلدیہ عظمیٰ کا فائر برگیڈ عملہ اور عقب میں موجود تھانہ سٹی کا عملہ ہمراہ نفری موقع پر پہنچ گیا جنہوں نے جان کی بازی لگاتے ہوئے دیگر دکانوں کو جلنے سے بچاتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ۔مگر مظفرآبا د الیکڑانکس کو نہ بچا سکے اور دکان میں موجود لاکھوں روپے کا قیمتی الیکٹرانکس کاسامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اس موقع پر حید ر ٹو کے مالک راجہ عثمان ،ملک اظہر حسین اعوان، شیر دل راٹھور،اور دیگر تاجر رہنماء بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ جنہوں نے فائر برگیڈ عملہ کی مدد کی تاجروں کا کہنا ہے کہ ایک ہی ماہ میں ایک ہی جگہ پر دو دکانوں کا شارٹ سرکٹ کی وجہ سے جل کر تباہ ہونا لمحہ فکریہ اور محکمہ برقیات کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ حکومت اور محکمہ برقیات غریب تاجروں کی فوری مدد کرتے ہوئے ہونے والے نقصان کا ازلہ کرے ۔ چند لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے تھا کہ کیا واقع ہی یہ شارٹ سرکٹ ہے یا کوئی اور سازش تحقیقات ہونا ضروری ہے ۔
248