495

کپتان کے ڈنکے دنیا بھر میں گونجنے لگے، سعودی عرب ،دبئی اور قطرنے پہلی باریہ کام کردیا

اسلام آباد(اسلام آباداپ ڈیٹس)عمران خان کا ایک اور اعزاز، سعودی حکومت کا عمران خان کے ساتھ جذبہ خیر سگالی۔ پہلی دفعہ کسی غیر ملکی سیاستدان کی تصویر کنگڈم سنٹر پہ آویزاں، دبئی اور قطر کی بلند و بالا عمارات پر بھی عمران خان کی تصاویر آویزاں کر دی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی جیت کے بعد عرب دنیا نے بھی کپتان کیساتھ خیر سگالی کا اظہار بھرپور طریقے سے کیا ہے اور سعودی حکومت کی جانب سے پہلی دفعہ کسی غیر ملکی سیاستدان کی تصویر کنگڈم سینٹر پر آویزاں کی گئی ہے۔ یہ پہلاموقع ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے کسی غیر ملکی سیاستدان اور وہ بھی کسی پاکستانی کو ایسے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ دوسری جانب دبئی کے برج الخلیفہ پر بھی عمران خان کی دیوہیکل تصویر نے دنیا بھر کو مبہوت کر دیا ہے۔ سعودی عرب اور عرب امارات کی دیکھا دیکھی قطر نے بھی عمران خان سے خیر سگالی کا اظہار کرتے ہوئے دوحا کی بلند عمارت پر عمران خان کی تصویر آویزاں کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں