482

پی ٹی آئی کے ایم پی اےندیم عباس کے بارےمیں عدالت سے تہلکہ خیز خبر آگئی

لاہور ( اسلام آباداپ ڈیٹس) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے فائرنگ کرنے اور تھانہ ہنجروال کے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں تحریک انصاف کے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس بارا سمیت آٹھ ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں فائرنگ اور ایس ایچ او تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔ ہنجروال پولیس نے ملزمان کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا تھا۔ ملزمان کی طرف سے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔عدالت نے تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا سمیت8 ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈمنظور کر لیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے ندیم بارا کے ڈیرے پر الیکشن کے دنوں میں فائرنگ کے واقعہ پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیا تھا جس کے بعد ندیم بارا نے گرفتاری دی اور اس معاملے میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں