418

عمران خان کتنے پروٹوکول کے ساتھ بنی گالہ سے بپشاور روانہ ہوئے

اسلام آباد (اسلام آباداپ ڈیٹس)ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے گزشتہ روزملنے والاپروٹوکول واپس کردیا، وہ صرف دو گاڑیوں کے قافلے میں اسلام آباد سے پشاور روانہ ہوئے ، اور پشاور پہنچ کر بھی کوئی پروٹوکول نہیں لیا۔فواد چوہدری کے مطابق عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پروٹوکول کی گاڑیاں نہ جائیں، عمران خان نے روٹ نہ لگانیکی ہدایت کی ہے۔واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیلی کاپٹر کیس میں قومی احتساب بیوروخیبرپختونخوا کے سامنے پیش ہو ئے، نیب کی جانب سے 15 سوالات پر مشتمل ایک سوالنامہ عمران خان کودیا گیا ہے جس کا جواب انہیں 15 دن میں دینا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں