اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 29 ہزار کنال کی اراضی پر محیط نواز شریف کے رائے ونڈ محل میں شریف خاندان کا ایک فرد بھی موجود نہیں، نوکر، جانور اور چرند پرند محل نما گھر میں زندگی کے مزے لوٹ رہے ہیں، شریف خاندان عبرت کا نشان بن گیا، معروف صحافی مبشر لقمان نے شریف خاندان کے وسیع و عرض رقبے پر پھیلے جاتی امرا میں موجود محل نما رہائش گاہ بارے بتاتے ہوئے لوگوں کو گناہوں کی معافی اور استغفار کرنے کا کہہ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ 29 ہزار کنال کی اراضی پر محیط نواز شریف کے رائے ونڈ محل میں شریف خاندان کا ایک فرد بھی موجود نہیں، نوکر، جانور اور چرند پرند محل نما گھر میں زندگی کے مزے لوٹ رہے ہیں، شریف خاندان عبرت کا نشان بن گیاہے۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کہ انسان جب عبرت کا نشان بنتا ہے تو دوسرے لوگ اُسے دیکھ کر عبرت حاصل کرتے اور اپنے کانوں کو ہاتھ لگا پر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور ایسے ہی شریف خاندان بھی عبرت کا نشان بنا ہے۔
460