414

تحریک انصاف کے منشورکوغورسے پڑھاہے،جرمن سفیرمارٹن کوبلرنے کیاکہہ دیا؟

اسلام آباد (اسلام آباداپ ڈیٹس) پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے کہاہے کہ انتخابات میں پاکستانی عوام نے اقتدار سویلین کو منتقل کر دیا ہے ،اس پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ عام نتخابات 2018 پاکستان کے عوام کی بڑی کامیابی ہے، پاکستان میں تیسری باراقتدارسویلین حکومت کومنتقل ہورہا ہے، تحریک انصاف کے منشورکوغورسے پڑھاہے، تحریک انصاف کا100 دن کاپروگرام بہت اہم ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان انسانی ترقی کیلئے کام کرناچاہتے ہیں، جرمنی نئی حکومت کیساتھ تعاون بڑھانے کیلئے کوشاں ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں