375

کیا آپ جانتے ہیں کہ وہ کونسانوجوان ہے جس نے نشان حیدرکاپہلااعزازحاصل کیا؟

کراچی (اسلام آباداپ ڈیٹس ) نشانِ حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 47واں یومِ شہادت آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائیگا ،وہ نشان حیدر حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھے۔پائلٹ آفیسر راشد منہاس 17فروری 1951ء کو کراچی کی ایک معززراجپوت فیملی میں پیدا ہوئے ،ان کا خاندان اور عزیز و اقارب بھی پاک فوج سے وابستہ تھے ، راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیا،وہ اگست1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے ،20اگست 1971ء کو ان کی تربیتی پرواز تھی کہ ان کا انسڑکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہوگیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا ، راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑدیا اور جہاز تباہ ہونے سے راشد منہاس نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا ،انہیں پاک فوج کے سب سے بڑے اعزاز نشانِ حیدرسے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں