514

پی ٹی آئی کی حکومت کایہ اقدام جان کرآپ کپتان کوداددینے پرمجبورہوجائینگے

اسلام آباد (اسلام آباداپ ڈیٹس) ایف آئی اے نے ایئرپورٹ پر وی آئی پی شخصیات کو پروٹوکول دینے پر پابندی لگادی۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے اب کسی بھی شخصیت کو ائیرپورٹ پر پروٹوکول نہیں دیا جائیگا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن نے نئے احکامات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ حکم نامے کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے اب کسی بھی شخصیت کو ائیرپورٹ پر پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔اگر ایف آئی اے کے کسی افسر یا اہلکار نے پروٹوکول دیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ خلاف ورزی پر شفٹ انچارج اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشن ذمہ دار اور جواب دہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں