617

پیپلزپارٹی کے سابق مشیرحکومت کی پی ٹی آئی میں شمولیت،مزیدکتنے رہنماؤں کی شمولیت متوقع

اسلام آباد(اسلام آباداپ ڈیٹس)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیرکے سینئررہنماء وسابق مشیرحکومت وفریال تالپور کے کارخاص کرنل(ر)راجہ محمدضمیرخان اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف آزادکشمیرمیں شامل ہوگئے۔اتوارکے روزپی ٹی آئی آزادکشمیرکے مرکزی سیکرٹریٹ گلبرگ اسلام آباددمیں ایک بڑی تقریب میں کرنل(ر)راجہ محمدضمیرخان نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔تقریب کے مہمان خصوصی تحریک انصاف آزادکشمیرکے صدروسابق وزیراعظم آزادکشمیربیرسٹرسلطان محمودچوہدری تھے۔تقریب سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے واسق قیوم عباسی، پی ٹی آئی آزادکشمیرکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سردارامتیاز،سردارطاہراکبر،شیخ مقصود،بشارت بادشاہ،سردارصداقت حیات خان، پی ٹی آئی خواتین ونگ کی صدرخولہ خان،راجہ مسعودخان ،راجہ عارف طاہر،راجہ منصور،راجہ یاسین،نعیم حیات،سردارحنیف،سردارشیرازاحمدخان ودیگرمقررین نے خطاب کیا۔سٹیج سیکرٹری کے فرائض راجہ ہارون ایڈووکیٹ نے سرانجام دیئے۔قبل ازیں کرنل(ر)راجہ محمدضمیرخان کوکھنہ پل سے ایک بڑی جلوس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹریٹ میں لایاگیا۔شمولیت کی تقریب میں وسطی باغ،شرقی باغ اورغربی سے پی ٹی آئی کشمیرکے سینکڑوں سینئرکارکنوں اورقائدین نے شرکت کی۔کرنل ضمیرکوپھولوں کے ہارپہنائے گئے اورپی ٹی آئی کاجھنڈاپیش کیاگیا۔تقریب جلسہ عام کی شکل اختیارکرگئی۔عمران خان،بیرسٹرسلطان کے حق میں شدیدنعرہ بازی کی گئی۔تقریب سے بیرسٹرسلطان محمودچوہدری نے کہاکہ کرنل(ر)راجہ محمدضمیرخان کوپی ٹی آئی میں شمولیت پرخیرمقدم کرتے ہیں۔انکی شمولیت سے پی ٹی آئی کی قوت میں اضافہ ہوگا۔گزشتہ چنددنوں سے اہم شخصیات پی ٹی آئی کاحصّہ ہیں اورآنے والے دنوں میں مزیدبڑی قدآورشخصیات بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونے والی ہیں۔اس کی بنیادی وجہ عمران خان کے ویژن اوراصول پسندکی سیاست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں