382

اللہ کیلئے خالص عمل کیاہے؟نماز،روزہ،تسبیح کرتاہوں،حضرت موسیؑ کے اس جواب پراللہ نے کیاکہا؟

کوٹلی(اسلام آباداپ ڈیٹس) اللہ تعالیٰ نے حضرت موسی علیہ اسلام کووحی فرمائی کہ:اے موسی علیہ اسلام کبھی کوئی عمل خالصتاًمیرے لیے کیاہے؟حضرت موسی علیہ اسلام نے عرض کی:ہاں!میں نے تیرے لئے نمازپڑھی،تیرے لئے روزے رکھے،تیرے لیے تسبیح وتہلیل کی۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا:اے موسی علیہ اسلام!نمازپل صراط سے گزرنے کاذریعہ ہے،روزہ تمہیں آگ سے بچانے والی ڈھال ہے اورتسبیح وتہلیل تمہارے لیے جنت کے درجات کاسبب ہے،یہ سب کام توتمہارے اپنے لیے ہیں۔بتاؤکبھی کوئی کام خالصتاًمیرے لیے بھی کیاہے؟حضرت موسی علیہ اسلام گھبراکررونے لگے اورعرض کیا:رب العالمین!تیرے لیے خالص عمل کونساہے؟اللہ تعالیٰ نے فرمایا:کیامظلوم کی مددکی؟کیابے لباس کولباس پہنایا:کیاکسی عالم کااحترام کیا؟اے موسی علیہ اسلام!یادرکھویہ اعمال خالصتاً میرے لئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں