252

مختلف علاقوں میں بارش، موسم خوشگوار

لاہور: شہر کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کی پیش گوئی کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، گرمی سے بے حال شہریوں نے جہاں سکھ کا سانس لیا ہے وہیں بارش سے شہر کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں