216

کیا گٹکا کھانے والا بھی جیل جائے گا ؟

حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ گٹکا کھانے والوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
سندھ میں گٹکے کے استعمال، اس کی تیاری، ذخیرہ اندوزی اور فروخت کرنے کے خلاف بل سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔صوبے میں گٹکے کے استعمال اور فروخت سمیت عوامی مقامات ،کالجز، اسکول اور اسپتالوں میں اس کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔
بل کے تحت گٹکا کھانے والا کم سے کم 1 سال اور زیادہ سے زیادہ 6 سال جیل جائے گا۔ اس کے علاوہ 1 سے 5 لاکھ روپے تک کا جرمانہ بھی ہوگا۔
بل میں یہ بھی درج ہے کہ گٹکے کی تلاش میں بنا وارنٹ کسی بھی مقام پر چھاپا مارا جاسکتا ہے۔ اس چھاپے کے دوران دروازے اور کھڑکیاں بھی توڑی جا سکتی ہیں۔ عوامی مقامات پر گٹکا کھانے اور فروخت کرنے والا بھی گرفت میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں