377

کمسن بچی پر درد ناک تشدد کرنیوالی عورت کا پتہ چل گیا، یہ ویڈیو کس نے بنائی اور والدین کا تعلق کہاں سے ہے؟ ‎یہ سب سامنے آ گیا

سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) کچھ دن پہلے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون ایک کم سن بچی کو بری طرح پیٹ رہی تھی، اس ویڈیو کے ساتھ کیپشن درج تھا کہ یہ اس بچی کی سوتیلی ماں ہے، اس ویڈیو میں خاتون نے بڑی بے دردی سے بچی کو مارا،اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر لوگ اس خاتون کی تلاش میں لگ گئے اور اس خاتون کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی شروع کر دیا گیا، جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو اس وقت معلوم نہیں تھا کہ اس خاتون اور بچی کا تعلق کہاں سے ہے، سماجی کارکن بھی تلاش کے لیے اپنے طور پر سرگرم ہو گئے، لیکن اب معلوم ہو گیا ہے کہ اس خاتون کا تعلق کہاں سے ہے۔ اس خاتون کے بارے میں جموں لنکس نے بتایا ہے کہ تشدد کرنے والی خاتون کا تعلق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کاٹھوا سے ہے۔ جموں لنکس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بچی کے باپ نے دو ماہ قبل یہ ویڈیو چھپ کر بنائی، کشمیر میں انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے یہ ویڈیو دیر سے وائرل ہوئی۔ جس بچی پر تشدد کیا گیا وہ اس کی سوتیلی بیٹی نہیں تھی، انڈین چائلڈ ویلفیئر بورڈ نے مقدمہ درج کرکے بچی کے والدین کو گرفتار کر لیا ہے، ان کے ایک پڑوسی نے جموں لنکس کو بتایا کہ ان کے دو بچے ہیں اور دونوں میاں بیوی کے درمیان تقریباً روزانہ ہی لڑائی ہوتی ہے اور پھر یہ بچوں پر بھی تشدد کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں