329

نزلہ ، زکام ، کھانسی اور اسکا علاج

1.ناک کی تکالیف توجہ طلب ہیں
ناک بند ہونا ایک عام شکایت ہے ۔یہ پیدائشی مرض بھی ہو سکتا ہے ۔ڈاکٹر اس کی سرجری کرانے کا مشورہ دیتے ہیں جب چھوٹے بچے منہ سے سانس لیتے ہیں اس وقت تک اسے قابل تشویش نہیں سمجھا جاتا ۔

ناک بند ہو ،بچہ منہ سے سانس لے رہا ہو اور تکلیف سے اس کا چہرہ سرخ ہورہا ہو تو بلاتاخیر ENTاسپیشلسٹ سے رابطہ کرلینا چاہئے۔وہی یہ فیصلہ کرتا ہے کہ علاج کی نوعیت کیا ہو گی۔خود علاجی کے لئے ناک میں دواالنے سے گریز کرنا ہی بہتر ہے۔اگر الرجی ہوتو اسی وقت ڈاکٹر دواتجویز کردیتا ہے ۔Adenoidsایک نسیج ہے جو ناک کے پچھلے حصے اور حلق میں ہوتی ہے جب بڑھ جائے تو بچے ناک سے سانس نہیں لے سکتے۔
2.حلق کا دکھنا عام بیماری ہے مگر ․․․
احتیاط سے کھانا پینا آرام دے سکتا ہے مثلاً بہت گرم کھانا یا چائے یا بہت برفیلاپانی ،رات کو کولاڈرنک یا دہی کا استعمال کرنا نقصان دہ ہوتا ہے ۔کھانے کے فوراً بعد لیٹنا یا سونا مضر ہے ۔کھانا کھانے کے بعد چند منٹوں کے لئے سست رفتار سے چہل قدمی کرلی جائے تو نظام ہضم فعال رہتا ہے ۔
حلق کی گٹلیاں Tonsilsامراض قلب کا پیش خیمہ
Tonsilsکا ابتدائی مرحلے ہی میں علاج ہو جائے تو بہتر ہوتا ہے ورنہ گردے اور دل متاثر ہوتے ہیں ۔
اسی طرح حلق میں زخم (Ulcer)کی بیماریاں بھی ہوتی ہیں ۔ہمارے یہاں لوگوں کو سگریٹ نوشی کی عادت بھی ہوتی ہے اور اس سے بھی زیادہ مہلک سپاری ،نسوار اور گٹکا چبانا ہے ۔ان چیزوں کے کھانے سے حلق پر براہ راست اثر پڑتا ہے اور ایک اسٹیج پر آکر کینسر ہو سکتا ہے ۔
3.نزلہ زکام کی کیفیت
ایسی صورتحال میں حلق میں ریزش ہوتی ہے اس کے ساتھ ساتھ کان میں کھجلی ہونے لگتی ہے ۔
کسی ماچس کی تیلی یا ہےئرپن سے کھجانے یا کان صاف کرنے کی غلطی کبھی نہ کریں ۔کان قدرتی طور پر صاف ہوتے ہیں آپ کو محض سامنے کے حصے کو نرم روئی یا ٹشو پیپر سے صاف کرنا ہوتا ہے عموماً خواتین جب
میک اپ کے لئے فاؤنڈیشن استعمال کرتی ہیں تو کان کی لوؤں تک Baseلگاتی ہیں تاکہ چہرے اور کان کی رنگت میں یکساں تاثر واضح ہو اس لئے آپ بھی بیرونی حصوں کی صفائی پر توجہ دیں ۔کان بند ہوجائیں تو ENTاسپیشلسٹ سے علاج کروانا ضروری ہوجاتا ہے ۔ ادرک سے علاج

ایک کپ پانی میں تازہ ادرک کا چھوٹا ٹکڑا ڈال کر اچھی طرح ابال لیں پھر اس میں 1 چائے کا چمچ شہد ملا کر گرم گرم پیں ۔
دن میں 2 سے 3 بار پیں انشااللہ نزلہ ، زکام سے نجات مل جائے گی ۔
ٹھنڈا پانی نہیں پینا چاہئے۔سادہ پانی اورنیم گرم دودھ پئیں۔ترش چیزوں سے پر ہیز کریں ۔افاقہ نہ ہوتو ڈاکٹر سے معائنہ کروائیں ۔عام حالات میں دودھ ،کیلا اور چاول بلغم نہیں کرتے لیکن اگر نظام ہاضمہ درست نہ ہوتو علاج کرانا ضروری ہوجاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں