226

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو وزیر دفاع یا قومی سلامتی کا عہدہ دیا جائے، اہم تجویز پیش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو وزیر دفاع یا قومی سلامتی کا عہدہ دیا جائے۔ سینئروکیل اکرم شیخ نے تجویز پیش کرد، نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کے پاناما کیس میں سینئر وکیل اکرم شیخ کا کہنا ہے کہ میں نے تجویز دی ہے کہ عزت ماب آرمی چیف کو اس سے زیادہ بڑا عہدہ دینا چاہئے۔ اکرم شیخ نے کہا کہ آرمی چیف کو وزیر دفاع یا پھر قومی سلامتی میں مشیر کا عہدہ بنا کر تعینات کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے
ادارے کو اس مقدمے بازی میں نہ الجھائیں۔پاک فوج کے ادارے کی مضبوطی اور صلاحیتوں کو متاثر نہ کیا جائے۔اکرم شیخ نے کہا کہ حکومت نے پاک فوج کے ادارے اور آرمی چیف کے ساتھ زیادتی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں