317

جس قدر یونٹ زیادہ استعمال کئے جائیں گئے بجلی کا بل اس قدر بتدریج کم آئے گا۔ حکومت نے اہم خبرکااعلان کر دیا

تفصیلات (این این آئی ) کے مطابق وفاقی وزیر پانی وبجلی عمر ایوب چیمہ کے حکم پر چیف میپکو ملتان طاہر محمود کی جانب سے مدرسہ فیض العلوم فقیر والی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی عوام نے شرکت کی اور اپنے اپنے مسائل بیان کئے، اس موقع پر چیف میپکو طاہر محمود موقع پر ہی متعلقہ
افسران کو احکامات جاری کئے اور کہا کہ ہمارا بجلی چوروں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈائون جاری ہے جس میں بہت سے لوگ پکڑے گئے اور انہیں جر مانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور ایف آئی آر کا اندراج بھی کیا جا چکا ہے اور اگر کوئی واپڈا اہلکار بجلی چوری یا کر پشن میں ملوث پایا گیا تو ہمیں مطلع کریں اسکے خلاف محکمہ قانونی تادیبی کاروائی عمل میں لائے گا، اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے چار ماہ کے لئے ٹیرف میں تبدیلی کر دی ہے جس کے تحت اب جتنی زیادہ بجلی استعمال کی جائے گئی اتنا ہی بجلی کا بل کم ہوتا جائے گا ۔کھلی کچہری کے انعقاد پر عوام نے چیف میپکو ودیگر افسران ایس ای سر کل بہاولنگر شاہد نعیم چیمہ ،ایکسین واپڈا غلام رسول سکھیرا ودیگر کی خدمات کو سراہا اور انہیں مسائل حل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں