319

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، ڈالر بھی گرگیا

پاکستان میں جمعے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہوگئی جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 33 پیسے کی کمی ہوئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے رجحان کے باوجود پاکستان میں جمعے کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں جمعے کو سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کم ہوگئی۔

سونے کی قیمت میں 150 روپے فی تولہ کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 128850 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت126 روپے کی کمی کے بعد 110470روپے ہوگئی۔

عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالر اضافہ کے بعد سونے کی 1944 ڈالر فی اونس پر ٹریڈنگ ہوئی۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قدر 33 پیسے کمی ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 177.50 پیسے ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں