154

پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا روز بارش سے متاثر

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل بارش کے باعث متاثر ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جارہے پنڈی ٹیسٹ ڈراکی جانب گامزن ہوگیا ہے، کھیل کے تین روز مکمل ہوچکے تاہم دونوں ٹیموں کی پہلی اننگز ابھی تک مکمل نہ ہوسکی ہے۔

گذشتہ روز بھی تیسرے دن کا کھیل خراب روشنی اور بارش کے باعث قبل از وقت ختم کردیا گیا تھا، بعد ازاں تیز بارش نے آج صبح پہلا سیشن نہ ہونے دیا، اس وقت راولپنڈی میں دھوپ نکل چکی ہے اور گراؤنڈ اسٹاف آف دی فیلڈ سے پانی کی تیز تر نکاسی میں مصروف عمل ہے۔

گذشتہ روز تیسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پاکستان کی پہلی اننگز 476 رنز کے جواب میں دو وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے تھے، آسٹریلیا کو پاکستان کی پہلی اننگ کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 205 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں