225

ہفتے کا پہلا کاروباری روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے، اب تک 100 انڈیکس میں 12 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 465 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 56 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دن کے وسط تک کم ہونے والے پوائنٹس کی تعداد 12 سو 32 ہوگئی اور 100 انڈیکس 43 ہزار 318 پر پہنچ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں فی الحال ٹریڈنگ جاری ہے جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں